اسلامی تاھریکمزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ یرغمالیوں کوہسپتالوں میں نہیں رکھا جا رہا ہے بلکہ ان میں سے کچھ کو ان کی حالت کی سنگینی کےپیش نظر علاج کے لیے نگہداشت کے مراکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
القسام بریگیڈزنے کہا اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کی فوج کے ترجمان کے ہسپتالوں میںقیدیوں کی موجودگی کے بارے میں جھوٹ کے جواب میں بتاتے ہیں کہ ہم نے ان میں سے کئیکو علاج کے لیے نگہداشت کے مراکز میں منتقل کیا ہے۔
القسام نے مزیدکہا کہ ان میں سے ایک کو آئی سی یو لایا گیا اور صحت یابی کے بعد دوبارہ حراستیمقام منتقل کردیا گیا۔ حراست کے مقام کے اطراف میں مسلسل بمباری کی وجہ سے اس یرغمالیکی خوف و ہراس کی وجہ سے موت ہوگئی۔
غزہ میں اسرائیلاور مسلح فلسطینی گروپوں کے درمیان جنگ آج ہفتے کو 43 ویں روز بھی جاری ہے۔ غزہ کی پٹی کے شہریوں کے مصائب کو دور کرنےکے لیے فوری جنگ بندی کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے۔ غزہ کی 23 لاکھ آبادی بے گھرہوگئی ہے۔
نامہ نگار نے بتایاہے کہ ایک راکٹ اور اس کے ٹکڑے تل ابیب کے جنوب میں کئی علاقوں میں گرے ہیں۔القسام بریگیڈز نے اسرائیل کی جانب سے شہریوں کے قتل عام کے جواب میں تل ابیب پرراکٹ باری کی۔ راکٹ کے حوالے سے تل ابیب میں انتباہی سائرن بجتے رہے۔
غزہ کی پٹی پرلڑائی کے 42 ویں دن بھی صہیونی فوج نے فضائی بمباری کی۔ القسام نے بھی جواب میںعسقلان اور دیگر بستیوں پر راکٹ فائر کئے۔ راکٹوں کے کھلے علاقے میں گرنے کےامکانات بتائے گئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کےترجمان ادرئی اویچائی نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز کے لڑاکا طیاروں نے غزہ کی پٹیکے اندر کئی اہداف پر بمباری کی ہے۔ اسی طرح زمینی فوجی دستوں نے تحریک اسلامیجہاد کے کمانڈر کے ٹھکانے پر کارروائی کی ہے۔ اس مقام پر سٹریٹجک جنگی ذرائع کی تیاریکی فیکٹری موجود تھی۔
دوسری جانب تحریکاسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے جنگجوؤںنے غزہ کے مغرب میں التقدم، الصابرہ اور تل الھوا میں تین اسرائیلی گاڑیوں کونقصان پہنچایا ہے۔
اسرائیلی فوج کےترجمان ہاگاری نے کہا کہ اسرائیلی فورسز غزہ کے ہسپتالوں کے قریب تلاشی جاری رکھےہوئے ہیں، ان مقامات سے سرنگیں ملی ہیں اور انہیں تباہ کرنے کا کام کیا جا رہا ہے۔
ہاگری نے مزیدکہا کہ ہماری افواج نے الشفا ہسپتال کے نیچے ایک سرنگ کی موجودگی کا پتہ چلایا ہےاور اس سرنگ کو تلاش کرنے اور اسے تباہ کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ہماری افواج الرنتیسی ہسپتال میں بھی کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہیں اسہسپتال کے قریب بھی ایک سرنگ ملی ہے۔ یہاں بہت سی سرنگیں ہیں، الرنتیسی ہسپتال کےقریب جھڑپیں جاری ہیں۔ القدس ہسپتال کے آس پاس بھی ایسا ہی کچھ ہو رہا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ 7 اکتوبر سے اب تک ہمارے 372 فوجی مارے جا چکے ہیں۔
فلسطینی ادارے نےبتایا کہ 42 دن کی جنگ میں اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد1200 ہوگئی ہے۔ شہدا میں 5000 بچے اور 3300 خواتین شامل ہیں۔ اسرائیل نے اب تک لگبھگ 1270 بڑے حملے کئے ہیں۔ اس غارت گری میں 1800 بچوں سمیت 3750 فلسطینی لاپتہہوگئے ہیں۔ ان افراد کے متعلق خیال ہے کہ وہ تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے ہیدبے ہیں۔