مقبوضہ بیت المقدس میں موجود اسرائیل کی مرکزی عدالت نے دو کم سن فلسطینی لڑکوں کے مقدمات کی سماعت کو 15 جنوری تک ملتوی کردیا ہے۔
بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے 13 سالہ احمد زعتری اور شادی فرح کو دسمبر 2015ء میں تیز دھار آلے سے حملہ کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔ ان دونوں لڑکوں کو گرفتاری کے بعد سے گرین لائن کے اندر نابالغوں کے حراستی مرکز میں رکھا گیا ہے۔
ان لڑکوں کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر سماعت کو جنوری 2017ء تک ملتوی کردیا ہے۔
ایک اندازے کے مطابق فروری 2016ء کے آخر تک اسرائیلی جیلوں میں 440 فلسطینی بچے زیر حراست تھے۔