چهارشنبه 05/فوریه/2025

یروشلم میں محا‌فظ نے گرجا گھر پر یہودی دہشت گرد کا حملہ ناکام بنا دیا

جمعہ 3-فروری-2023

یروشلم میں قدیم شہر کے ایک گرجا گھر پر جمعرات کو ایک انتہا پسند یہودی آباد کار نے دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ کی، ایک محافظ نے حملہ آور پر قابو پالیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک یہودی آباد کار نے کرائسٹ چرچ کی جیل پر دھاوا بولا، اور اندر موجود سامان کی توڑ پھوڑ کے بعد اسے آگ لگانے کی کوشش کی تاہم ایک محافظ نے حملہ آور کو پسپا کر دیا۔

اسلامی و مسیحی کمیٹی نے یروشلم اور اس کے مقدسات کی بے حرمتی کی مذمت کی، اور اس عمل کو جنونی اور نسل پرستانہ قرار دیا۔

کمیٹی نے اسرائیلی حکام کو اس عمل کے لیے مکمل ذمہ دار ٹھہرایا جس سے مقدس مقامات کے تقدس کو پامال کیا گیا ہے، اور فلسطینی مقدس مقامات کے خلاف یہودی آباد کاروں کے حملوں کی حمایت کے نتائج سے خبردار کیا گیا۔

کمیٹی نے آباد کاروں کے حملے کے خلاف مقدس مقام کی حفاظت کرنے پر محافظ کو سراہتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلمانوں اور عیسائیوں کے مقدس مقامات کے خلاف سنگین خلاف ورزیوں اور جرائم کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کرے جن کا مقصد ان کی عرب اور فلسطینی شناخت مٹانا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی