جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی میزائل شکن پروگرام کے لیے 600 ملین ڈالر کی امریکی امداد

منگل 13-دسمبر-2016

اسرائیلی اخبارات کے مطابق امریکی کانگریس نے حال ہی میں اسرائیل کے اضافی دفاعی بجٹ کی منظوری دی ہے۔ اس بل کے تحت امریکی حکومت اسرائیل کو میزائل شکن نظام’آئرن ڈوم‘ کو اپ گریڈ کرنے کے لیے 600 ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔

اسرائیل کے عبرانی جریدے’معاریف‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گذشتہ جمعرات اور جمعہ کے ایام میں امریکی کانگریس میں اسرائیل کے لیے اضافی دفاعی بجٹ کا بل پیش کیا گیا تھا۔ کانگریس نے مختصر بحث کے بعد اسرائیل کو 600 ملین ڈالر کی رقم ادا کرنے کی منظوری دے دی ہے۔یہ رقم اسرائیلی ریاست کو فلسطینیوں کے راکٹ شکن نظام ’آئرن ڈوم‘ کو بہتر بنانے کے لیے ادا کی جائے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو فلسطینیوں کے راکٹ حملوں سے خطرات لاحق ہیں۔ سنہ 2014ء کی جنگ کے دوران بھی فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے اسرائیلی کالونیوں پر سیکڑوں راکٹ فائر کیے گئے تھے۔ ’آئرن ڈوم‘ فلسطینیوں کے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے دیسی ساختہ راکٹوں کو فضاء میں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل اور امریکا کے درمیان 14 ستمبر کو ایک سمجھوتے پر دستخط ہوئے تھے جس میں امریکا نے اسرائیل کو اگلے دس سال کے دوران دفاعی ضروریات کی مد میں 38 ارب ڈالر کی امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

حال ہی میں 28 نومبر کو اسرائیلی کابینہ نے امریکا سے 17’ایف 35‘ جنگی طیارے اور 33 دوسرسے لڑاکا طیارے خرید کرنے کی منظوری دی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی