اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر سے ایک فلسطینی خاتون کو حراست میں لیا ہے جس پر اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے حملے کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی پولیس کی خاتون ترجمان لوبا السمری نے بتایا کہ بیت المقدس میں بارڈر فوج کے قریب ایک خاتون کو مشکوک حالت میں گھومتے دیکھا گیا۔ خاتون نے ہاتھ میں ایک بیگ بھی تھام رکھا تھا۔
پولیس نے خاتون کو حراست میں لیا تو اس نے بتایا کہ اس کے بیگ میں ایک چاقو بھی ہے اور وہ اسرائیلی فوجیوں پر حملے کا منصوبہ بندی کررہی تھی۔
فلسطینی لڑکی کی عمر 35 سال بتائی جاتی ہے۔ گرفتاری کے بعد اسے القشلہ پولیس سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔