یہودی شرپسندوں نے اتوار کی شام فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں عقربا قصبے میں فلسطینی شہریوں کے گھروں پر صوتی بموں سے حملے کیے جس کے نتیجے میں شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی سماجی کارکن اسلام دیریہ نے ایک مقامی شہری فائز سعید بنی جامع اور ان کے اہل خانہ کے حوالے سے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے بدبو دار اور زہریلی گیس خارج کرنے والے صوتی بم مقامی شہریوں کے گھروں پر پھینکے۔ اس کے بعد یہودی شرپسند قریب ہی واقع ’ایتمار‘ یہودی کالونی کی طرف فرار ہوگئے۔
راشد مراد مختار یانون نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ الخربہ سے متصل عقربا قصبے میں ایک گھر پر غاصب یہودیوں نے بد بودار صوتی بم پھینکے اور فرار ہوگئے۔