غرب اردن کےشمالی شہر نابلس کے جنوب مشرق میں واقع قصبے عقربا کے مشرق میں واقع خیربہ الطویلمیں یہودی آباد کاروں کے حملے میں پیر کی شام دو شہری شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔
مقامی ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ اسرائیلی قابض فوج کی سرپرستی میں مسلح یہودی شرپسندوں نے خربہ الطویل میں شہریوں اور چرواہوں کے گھروں پرحملہ کیا۔
مکینوں اور آبادکاروں کے درمیان تصادم ہوا۔ اس دوران قابض فورسز نے براہ راست گولیاں چلائیں، جسکے نتیجے میں دو شہری گولی لگنے سے شہید ہوگئے۔
عقربا کے میئرصلاح الدین بنی فضل نے سناد نیوز ایجنسی کے نامہ نگارکو تصدیق کی کہ فلسطینی رابطہکار نے انہیں شہریوں محمد ابراہیم غازی بنی جماع اور عبد مہر فارس بنی فضل کیشہادت کی اطلاع دی۔
حالیہ دنوں میں، مغربی کنارے، خاص طور پر نابلس اور رام اللہ گورنریٹس میں آبادکاروں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 4 شہری ہلاک اور درجنوں زخمیہوئے ہیں، جن میں سے کچھ کی حالت نازک اور شدید زخمی ہے۔