جمعه 15/نوامبر/2024

جنگی مشقوں کے دوران اسرائیلی فوجی اہلکار ہلاک

جمعرات 19-جنوری-2017

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی زیرتسلط شامی علاقے وادی گولان میں حالیہ جنگی مشقوں کے دوران ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 2 نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ فوجی مشقوں کےدوران بریگیڈ 51 کی گولانی یونٹ سے وابستہ فیاٹزلاف گرگائے توپ کی صفائی کے دوران گولانی فوجی اڈے پرایک حادثے کے دوران ہلاک ہوگیا۔

اسرائیلی ملٹری پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی اہلکار کو جسم کے بالائی حصے پر سخت چوٹ لگی تھی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا۔ اسے طبی امدادکے لیے ایک اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ٹی وی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ توپ کی صفائی کے دوران زخمی ہونے والے فوجی اہلکار کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ’’رامبام‘‘ اسپتال منتقل کیا گیا تھا مگر ڈاکٹروں نے جلد ہی اس کی موت کی تصدیق کردی تھی۔ ملٹری پولیس نے فوجی اہلکار کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس نومبر 2016ء میں اسرائیل کا ’مرکافاۃ‘ ٹینک الٹنے سے وادی گولان ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا تھا۔ گذشتہ برس مختلف حادثات میں 41 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے تھے جب کہ 2015ء میں حادثات میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 36 بتائی جاتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی