فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں اسرائیلی فوج نے وحشیانہ تشدد کیا جس کے نیتجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کی باب الحطہ کالونی میں اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کاسلسلہ شروع کیا تو فلسطینی شہری اس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پرنکل آئے۔
مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج نے مسجد اقصیٰ سے باہر نکلتے ہوئے الرازم خاندان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس موقع پر فلسطینی شہریوں نے احتجاج کیا جنہیں منتشر کرنے کے لیے بدبودار پانی چھڑکا۔
مقامی فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے باب الحطہ کے مقام پر شہریوں کو ان کے گھروں میں گھس کر نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج کی تشدد سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں بعض کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔