جمعه 15/نوامبر/2024

مشرق وسطیٰ امن گروپ کے رابطہ کار کا غزہ کا خصوصی دورہ

منگل 28-فروری-2017

مشرق وسطیٰ کے لیے قائم کردہ عالمی امن گروپ کے رابطہ کار نیکولائے ملادینوف نے سفارت کاروں کے ایک وفد کے ہمراہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کا دورہ کیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار نے فلسطینی سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ عالمی امن مندون اور سفارت کاروں کا وفد غرب اردن اور غزہ کے درمیان ’ایریز‘ گذرگاہ سے غزہ داخل ہوا۔ وفد میں نیکولائے ملادینوف سمیت چھ دیگر سفارتی اہلکار شامل تھے۔

مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے قائم امریکا، یورپی یونین، اقوام متحدہ اور روس پر مشتمل گروپ کے ایلچی نے غزہ کی پٹی میں اقوام متحدہ کے دفتر کا دورہ کیا۔ انہوں نے غزہ میں فلسطینی حکومتی عہدیداروں سے بھی ملاقات کی۔

غزہ کی پٹی میں امن وامان کی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد گروپ چار کے مندوب واپس غرب اردن روانہ ہوگئے۔

مختصر لنک:

کاپی