جمعه 15/نوامبر/2024

صہیونیوں کی اکثریت ایران کے جوہری پروگرام پرمعاہدے کے خلاف:سروے

جمعہ 24-مارچ-2017

اسرائیل میں رائے عامہ کے ایک تازہ جائزے میں کہا گیا ہے کہ 58 فی صد صہیونیوں نے کہا ہے کہ جنگ کی صورت میں وہ اسرائیل کی موجودہ سیاسی قیادت پر اعتماد کا اظہار نہیں کریں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق  اسرائیل میں ’میئر داگان اسٹریٹیجک سیکیورٹی سینٹر‘ کے زیراہتمام کیے گئے سروے میں کہا گیا ہے صہیونیوں کی اکثریت ایران اور مغرب کے درمیان ہونے والے معاہدے کے خلاف ہے۔

رپورٹ کے مطابق سروے کے دوران500 صہیونیوں سے رائے لی گئی۔ ان میں سے 85 فی صد نے کہا کہ وہ ایران اور مغرب کے درمیان تہران کے متنازع جوہری پروگرام پرطے پائے معاہدے کے خلاف ہیں۔

سروے میں حصہ لینے والے 43 فی صد صہیونیوں نے ملک کی موجودہ امن وامان کی صورت حال پر عدم اطمینان کا اظہار کیا جب کہ 27 فی صد نے اپنی ذات کےحوالے سے پریشانی کا اظہار کیا۔

اسرائیلیوں کی اکثریت نے ملک کی موجودہ معاشی ابتری پربھی تشویش کا اظہار کیا۔ 69 فی صد نے کہا کہ وہ مہنگائی اور بے روزگاری کے بڑھتے طوفان سے خوف زدہ ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال پر 68 فی صد نے کہا کہ وہ ٹرمپ کو اسرائیل کے لیے قابل اعتماد سمجھتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی