چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی اسپیشل فورس کا بیت لحم میں دھاوا، متعدد فلسطینی نوجوان گرفتار

جمعرات 30-مارچ-2017

قابض صہیونی فوج کی اسپیشل فورس کے اہلکاروں نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں چھاپوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی اسپیشل فورس کے اہلکاروں نے غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں ایک فلسطینی نوجوان کو تشدد کانشانہ بنانے کے بعد حراست میں لے لیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کے اہلکاروں بیت لحم میں تلاشی کی کارروائی کے دوران 34 سالہ فراس نواورۃ کو تشدد کے بعد حراست میں لے لیا۔ گرفتار فلسطینی نوجوان کے بھائی حسن نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی اسپیشل یونٹ کے اہلکاروں نے اس کے بھائی کواہل خانہ کے سامنے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایاجس کے بعد اسے گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔

قبل ازیں صہیونی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی جس میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں پر ہوائی فائرنگ کی، گیس کے گولے اور دھاتی گولیوں کا استعمال کیا۔

مختصر لنک:

کاپی