چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی افواج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن، 24 فلسطینی گرفتار

جمعرات 6-اپریل-2017

فلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے تازہ کریک ڈاؤن کے دوران 24 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد حراستی مراکز میں منتقل کردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی فوج نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اور جمعرات کو علی الصباح غرب اردن کے شہروں نابلس، جنین، قلقیلیہ، رام اللہ اور بیت لحم میں گھر گھر تلاشی کے دوران کم سے کم دو درجن فلسطینیوں کو حراست میں لے لیاْ۔

نابلس میں صہیونی فوج نے سبسطیہ قصبے میں فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور متعدد شہریوں کو زدو کوب کرنے کےبعد انہیں حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

مقامی فلسطینی سماجی کارکن احمد زیدان نے بتایا کہ مغربی نابلس میں تل کے مقام پر اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران عزت محمد عزت رمضان  یامین کو حراست میں لے لیا۔

سبسطیہ قصبے میں صہیونی فوج نے محمد عصام عازم، عرفات کائد، اسماعیل کاید ناھظ عقل، عبدالناصر کاید، سامی شوقی الشاعر اور دیگرشہریوں کےگھروں میں تلاشی کے دوران توڑپھوڑ کی۔

مقامی سماجی کارکن مومن عازم نے بتایا کہ صہیونی فوج نے تلاشی کی کارروائی کے دوران عرفات کاید اور اس کے ساتھیوں کو حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

نابلس میں اسرائیلی فوج کےسرچ آپریشن کےدوران قابض صہیونی فوج اور فلسطینی شہریوں میں تصادم کی بھی اطلاعات ہیں۔ فلسطینی شہریوں نے صہیونی فورسز پر سنگ باری کی۔ جواب میں قابض فوج نے فلسطینیوں پر آتشیں اسلحہ سے فائرنگ،صوتی بموں اور ربڑ کی گولیوں کےساتھ ساتھ آنسوگیس کی شیلنگ بھی کی۔

جنین میں قابض فوج نے اسلام عزایزہ شہری کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر میں توڑپھور کے بعد نقدی اور زیورات لوٹ لیے۔ الخلیل شہر میں تلاشی کے دوران صہیونی فوج نے احمد یوسف حسن اخلیل، عیسیٰ علی عیسیٰ عوض اور عاصم روان ترتوری کو حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

قلقیلیہ شہر میں تلاشی کے دوران اسرائیلی فوج نے ایوب ابو فارق ھنیہ اور سابقہ اسیر قیس وضاح شبیطہ کو حراست میں لے لیا۔

بیت لحم سے صہیونی فوج نے مروان عیسیٰ، خلیل خضر شوکہ، احمد زعل لاساحوری اور حسین ابو رعد کو حراست میں لیا۔

رام اللہ سے حراست میں لیے گئے شہریوں کی شناخت یحییٰ الریماوی اور باسل ازغیر کے ناموں سے کی گئی ہے۔ بیت المقدس سے یاسین خمیس ابراہیم کو گرفتار کیا گیا۔

طولکرم سے چھ فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیا گیا۔ ان کی شناخت اسماعیل عزات جابر، رامز عبدالحکیم علیان، عماد محمود مشارقہ، احمد الاعرج، بسام مرعی، اور عادل ھانی عمر کے ناموں سے کی گئی ہے۔ ان شہریوں کی عمریں 20 سے46 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی