جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی پرامن فلسطینی ریلی پروحشیانہ شیلنگ11 زخمی

منگل 18-اپریل-2017

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں سوموار کی شام کو فلسطینی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ایک ریلی پر قابض صہیونی فوج نئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں 11 فلسطینی شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا فلسطینی شہریوں نے القدس کے جنوب مشرقی قصبے العیزریہ میں ایک احتجاجی جلوس نکالا جس میں خواتین اور بچے بھی شریک تھے۔ ابو دیس اور العیزریہ میں نکالی گئی ریلی کو منتشر کرنے کے لیے قابض فوج نے مظاہرین پر دھاتی گولیوں کی بوچھاڑ کردی جس کے نتیجے میں 11 فلسطینی لہو لہان ہوگئے جنہیں بعد ازاں اسپتالوں میں داخل کرانا پڑا ہے۔

عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ قابض فوج کی آنسوگیس کی شیلنگ کے نتیجے میں 23 شہری دم گھٹنے سے متاثر ہوئے جنہیں امدادی کارکنوں کی طرف سے فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

خیال رہے کہ فلسطین میں کل ملک بھر میں ’یوم اسیران‘ منایا گیا۔ اس دن کی مناسبت اور اسرائیلی زندانوں میں قید اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے فلسطین بھر میں احتجاجی مظاہرے اور جلسے جلوس منعقد کیے گئے۔ کل یوم اسیران کے موقع پر اسرائیلی جیلوں میں قید 1500  فلسطینی اسیران نے اجتماعی بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی