جمعه 15/نوامبر/2024

"اب ٹوٹ گریں گی زنجیریں”: القسام بریگیڈ کا واشگاف اعلان

منگل 18-اپریل-2017

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری بازو عزالدین القسام بریگیڈ نے ایک مرتبہ پھر اپنا یہ عزم دہرایا ہے  کہ اسرائیلی جیلوں سے  فلسطینی اسیرانِ  کی رہائی ان کی ترجیحِ اول ہے۔ 

القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے ایک نشری پیغام میں کہا "تمہاری [اسیران کی] آزادی ہم پرقرض ہے، جسے پورا کرنے کے لیے ہم پرعزم ہیں۔ ہمارے جواں حوصلوں اور مضبوط ارادوں کے سامنے اس خواب کی تعبیر اب دنوں کی بات ہے۔

ترجمان نے یہ بات زور دیکر کہی کہ” فلسطینیوں کو پہنچنے والے گزند، مزاحمت کو  درپیش مصائب ، ہماری تحریک اور عوام کے خلاف ہونے والی سازشوں کے باوجود اسیران کا معاملہ ہماری  توجہ کا مرکز اوراولین ترجیح رہے گا۔”

اسرائیلی زندانوں میں موجود فلسطینیوں کو مخاطب کرتے ہوئے ابو عبیدہ نے کہا کہ "دوران اسیری آپ کا مزاحمت پر اعتماد برقرار رہنا چاہئے۔ نیز آپ خود  کورہائی کے لئے تیار رکھیں۔”

ترجمان القسام بریگیڈ نے مزید کہا کہ "اسیران کو اس بات کا ادراک ہونا چاہئے کہ  اگر وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے صہیونی جیلروں کے  مظالم برداشت کر رہے ہیں تو  زندانوں  سے باہر ان کے پشتی بان بھی کسی لمحہ سکوں میں نہیں گزارتے۔”

مختصر لنک:

کاپی