شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطین کا مصرسے غزہ کی رفح گذرگاہ کو کھولنے کا مطالبہ

پیر 24-اپریل-2017

فلسطینی حکومت نے ایک بار پھرمصری حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ رفح گذرگاہ کو کھولنے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کرے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 20 ہزار فلسطینی مسافر بیرون سفر کے لیے بے چین ہیں۔

فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم کا کہنا ہے کہ رفح گذر گاہ گذشتہ 45 روز سے بند ہے جس کے نتیجے میں غزہ کے ہزاروں شہریوں کو بیرون ملک سفر کی شدید مشکلات درپیش ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں گذشتہ 8 ماہ کے دوران چند روز کے لیے رفح گذرگاہ کھولی گئی جس کے دوران چند ہزار فلسطینی شہری بیرون ملک سفر کرسکے ہیں جب کہ غزہ میں اس وقت بھی 20 ہزار فلسطینی مریض، طلباء اور دوسرے ملکوں کی شہریت رکھنے والے فلسطینی پھنسے ہوئے ہیں۔

خیال رہےکہ سنہ غزہ کی بین الاقوامی گذرگاہ رفح سنہ 2013ء کے بعد سے مسلسل بند ہے۔ گذشتہ برس 104 دن تک رفح گذرگاہ مسلسل بند رکھی گئی تھی۔ رواں سال میں اب تک 11 دن تک رفح گذرگاہ کھولی گئی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی