اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی فوج نے جنوبی علاقے میں قائم ایک فوجی اڈے پر فوجی افسر کی خود کو گولی مار کر خود کشی کرنے کی خبر کی اشاعت کی اجازت دے دی ہے۔
عبرانی نیوز ویب پورٹل ’میزاک لائف‘ کے مطابق اسرائیلی فوجی افسر ڈوتان اسحاق نے جنونی ریجن میں قائم فوجی اڈے پر اپنی بندوق سے خود کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوجی افسرنے خود کشی حال ہی میں کی تھی تاہم فوج نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا ء پر اس خبر کو خفیہ رکھا تھا۔ گذشتہ روز اسے ’جبل ھیرٹزل‘ میں سپرد خاک کیا گیا۔
فوجی حکام کا کہنا ہے کہ وہ افسر کی خود کشی کے واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج میں خود کشی کے رحجان میں غیرمعمولی اضافہ سامنے آیا ہے۔ خود کشی کے بیشتر واقعات فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں کے خوف اور نفسیاتی دباؤ کا نتیجہ بتائے جاتے ہیں۔