جمعه 13/دسامبر/2024

اسرائیلی بری فوج کا سربراہ عہدے سے مستعفی

منگل 3-ستمبر-2024

قابض اسرائیلیریاست کے میڈیا نے رپورٹ کیا ہےکہ بری فوجکے سربراہ تمیر یدی کے عہدے سے استعفیٰ دےدیا ہے۔ انہوں نے استعفے کی وجہ ذاتی نوعیت کے مسائل قرار دیا۔

 

چند ماہ قبل ملٹریانٹیلی جنس ڈویژن (امان) کے سربراہ ہارون ہیلیوا نے استعفیٰ دے دیا تھا اور اس وقتاسرائیلی میڈیا کو توقع تھی کہ فوج میں داخلی تحقیقات کے اجراء کے بعد قابض اسرائیلیفوج کی قیادت میں استعفوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔سات اکتوبر 2023ء کو القسام بریگیڈزکی طرف سے کیے گئے الاقصی فلڈ آپریشن کو پسپا کرنے میں فوجی اور انٹیلی جنس کی ناکامیکا اعتراف کرتے ہوئے اب تک متعدد عہدیدار مستعفی ہوچکے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ جنقائدین کا استعفیٰ پیش کرنے کی توقع ہے ان میں چیف آف اسٹاف ہرزی ہیلیوی اور ان کےنائب امیر بارم کے ساتھ غزہ ڈویژن کے کمانڈر ایوی روزن فیلڈ اور جنوبی کمانڈر یارونفنکل مین شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی