ایران پارلیمنٹ [مجلس شوریٰ] کے اسپیکر علی لاری جانی نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ رہ نما اسماعیل ھنیہ کو جماعت کے سیاسی شعبے کا سربراہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں حماس کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شوریٰ کے چیئرمین علی لاری جانی نے جماعت کی قیادت کے نام پرخلوص تہنیتی پیغام بھیجا ہے جس میں انہوں نے اسماعیل ھنیہ کو جماعت کے سیاسی شعبے کا سربراہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
بیان میں ایران کی فلسطینی قوم کی آزادی کی جدود جہد کی غیرمشروط حمایت کی پالیسی کو سراہتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد فلسطینی قوم کی آزادی کے لیے جاری جدو جہد کو پہلی ترجیح دی گئی ہے۔ ایرانی مجلس شوریٰ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کی پنجہ یہود سے آزادی اور پورے فلسطین کی آزادی کے لیے جاری جدو جہد کی حمایت کرتی رہی ہے۔
خیال رہے کہ چھ مئی کو حماس کی جانب سے نئے قیات کا اعلان کیا گیا تھا۔ حماس کے سابق نائب صدر اسماعیل ھنیہ کو جماعت کے سیاسی شعبے کا سربرہ منتخب کیا گیا۔