جمعه 15/نوامبر/2024

یہودی شرپسندوں کی بیت المقدس میں فلسطینیوں کی گاڑیوں کی توڑپھوڑ

منگل 6-جون-2017

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی سرپرستی میں یہودی شرپسندوں کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی گاڑیوں کی توڑپھوڑ ان پر اشتعال انگیز نعروں کی عبرانی میں چاکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے’التلہ الفرنسیہ‘ کے مقام پر یہودی اشرار نے فلسطینی شہریوں کی گھروں کے قریب کھڑی کاروں کو آہنی لاٹھیوں سے توڑ پھوڑ کی اور ان پر عبرانی زبان میں فلسطینیوں، عربوں اور مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز نعروں کی چاکنگ کی۔

ادھر اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ تل الفرنسیہ کے مقام پر فلسطینیوں کی گاڑیوں پر اشتعال انگیز چاکنگ کےساتھ ساتھ ان کی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔ مشتبہ شرپسندوں نے فلسطینیوں کی گھروں کےباہر کھڑی گاڑٰوں کے ٹائروں سے ہوا نکال دی اور کئی گاڑیوں کے ٹائر پنکچر کردیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تل الفرنسیہ سمیت شہر کے دو مختلف مقامات پر فلسطینیوں کی گاڑیوں کی توڑپھوڑ کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ نامعلوم مشتبہ شرپسندوں کی تلاش میں ہے جو فلسطینیوں کی گاڑیوں پر نازیبا الفاظ میں نعرے درج کرتے ہیں۔ مگر دوسری طرف فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پولیس کو اچھی طرح معلوم ہے کہ گاڑیوں کی توڑپھوڑ اور ان پر چاکنگ میں کون کون سے عناصر ملوث ہیں مگر وہ دانستہ ان عناصر کے خلاف کارروائی سے پہلو تہی برت رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی