جمعه 15/نوامبر/2024

امریکی ہدایت پرفلسطینی اتھارٹی اسیران کی کفالت سے مکمل دست بردار

جمعرات 15-جون-2017

امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن نے کانگریس کی خارجہ کمیٹی کے سامنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی پیش آئند ایام میں اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے اہل خانہ کی کفالت کا سلسلہ مکمل طور پربند کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 10 نے اپنی رپورٹ میں ریکس ٹیلرسن کا بیان نقل کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے اسیران کے معاملے میں اپنی پالیسی تبدیل کرلی ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ وہ بہت جلد تمام اسیران اور ان کے اہل خانہ کی کفالت کے لیے فراہم کی جانے والی رقوم بند کردے گی۔ امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے بھی رام اللہ اتھارٹی کو بتا دیا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے اہل خانہ کی امداد ہم کسی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے تین سو کے قریب سابق فلسطینی اسیران کو دی جانے والی مالی مرعات ختم کردی تھیں جس پر فلسطینی اسیران کے اہل خانہ کی طرف سے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے شہید فلسطینی مازن فقہاء کے اہل خانہ کو دی جانے والی امداد بھی روک دی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی