جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں طویل ترین افطار دسترخوان کا منفرد اہتمام

بدھ 21-جون-2017

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جہاں عوام بدترین مشکلات اور بحرانوں سے گذر رہے ہیں وہیں ثقافتی حلقوں اور نوجوانوں نے جنوبی غزہ میں خان یونس کے مقام پر ایک سڑک پر طویل ترین افطار دستر خوان کا اہتمام کرکے عالمی توجہ حاصل کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں خان یونس شہر کے مشرقی علاقے عبسان الکبیرہ کی الفراحین کالونی میں علاقے کے سب سے بڑے افطار دستر خوان کا کیا گیا۔ افطار دستر خوان کے لیے ایک شاہراہ عام کا انتخاب کیا گیا تھا جس پر کئی سو میٹر تک روزہ داروں کے افطار کے لیے میز اور کرسیاں لگائی گئیں۔

دنیا کے اس منفرد دستر خوان کو سجانے میں مقامی شہریوں بالخصوص الفلاحین کالونی کے شہریوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ اجتماعی افطار کا اہتمام یہاں کی ثقافتی روایات کا حصہ ہے۔ مگر اس بات اسے ایک نئی شکل دیتے ہوئے طویل ترین افطار دستر خوان میں تبدیل کیا گیا۔

طویل ترین افطار دسترخوان پر افطاری کرنے والے شہریوں میں خواتین، بچوں اور ہرعمر اور طبقے کے افراد موجود تھے۔ اجتماعی افطار کے موقع پر اسلامی بھائی چارے اور اخوت کا مظاہرہ دیکھنےمیں آیا۔

الفراحین کالونی کی ایک سرکردہ شخصیت اور ابو سلیمان ابو دقہ نے کہا کہ طویل ترین افطار نے ماہ صیام میں مقامی روایات کو ایک بار پھر تازہ کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اجتماعی افطار کے لیے تمام شہریوں کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔

مختصر لنک:

کاپی