سه شنبه 03/دسامبر/2024

غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری ، مزید 13 فلسطیی شہید اور متعدد زخمی

پیر 29-جولائی-2024

 غزہ میں اسرائیل فوج کی طرف سے غزہ کے فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے۔ خان یونس میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ تازہ کارروائیوں کے دوران غزہ کے 13  رہائشی شہید ہو گئے ہیں۔ یہ سب فلسطینی  غزہ کے علاقے خان یونس کے علاقے میں کی گئی جنگی کارروائی  میں خواتین اور فلسطینی  بچوں سمیت شہید ہوئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق ان میں ابو مسلم خاندان کے دس افراد بھی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی فوج نے ابو مسلم گھرانے کا اس سے پہلے کی  گئی بمباری سے گھر تباہ کیا تھا۔ بعد ازاں اس خاندان نےگھر کے ملبے پر خیمہ لگا لیا۔ اسرائیلی فوج نے اس خیمے کو بھی بمباری کا نشانہ بنا کر خاندان کے بقیہ افراد کو قتل کردیا ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ ابو مسلم  خاندان کو توقع تھی کہ اب اسرائیلی فوج کم از کم اس خیمے کو نشانہ نہیں بنائے گی۔ کیونکہ اب اسرائیلی فوج کا اولین ہدف بننے والا گھر کئی دوسرے گھروں کے ساتھ  پہلے ہی تباہ ہو چکا ہے۔ مگر اسرائیلی فوج نے اس خیمے پر بھی اتوار کے روز بمباری کر دی۔

مختصر لنک:

کاپی