جمعه 15/نوامبر/2024

ترکیہ میں اسرائیلی موساد کے لیے 33 مشتبہ جاسوس گرفتار

بدھ 3-جنوری-2024

 

ترکیہ کے میڈیانے انکشاف کیا کہ ترک سکیورٹی نے ترکی کیہ سرزمین پر اسرائیلی موساد کے لیے جاسوسیکی سرگرمیاں انجام دینے کے الزام میں 33 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

 

انادولو ایجنسینے کہا کہ حراست میں لیے گئے افراد موساد کے فائدے کے لیے ترکیہ میں مقیم غیر ملکیشہریوں کے خلاف جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

 

انہوں نے نشاندہیکی کہ ترکیہ کے پبلک پراسیکیوٹر نے مشتبہ افراد کی گرفتاری کا حکم اسرائیلی موسادکی جانب سے ترکیہ میں مقیم غیر ملکی شہریوں کے خلاف جاسوسی، تعاقب، حملہ اور اغواجیسی حربی سرگرمیاں انجام دینے کی معلومات کی بنیاد پر دیا۔

 

انہوں نے وضاحت کیکہ 46 افراد کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ بینالاقوامی جاسوسی کی سرگرمیوں میں موساد سے منسلک ہیں، جب کہ سکیورٹی فورسزنے 8 ترکریاستوں میں 57 مقامات پر چھاپے مار کر ان میں سے 33 کو گرفتار کیا ہے۔

 

اسرائیلی داخلیسلامتی کے ادارے ’شن بیٹ‘ کے سربراہ کی ایک ریکارڈنگ میں لیک ہوئی تھی جس میں اسنے حماس تحریک کے رہ نماؤں کے خلاف بیرون ملک، خاص طور پر قطر اور ترکیہ میں انہیںٹارگٹ کلنگ کے ارادے کے بارے میں بتایا تھا۔

 

شن بیٹ کے سربراہنے غزہ میں طوفان الاقصیٰ آپریشن کا بدلہ لینے کے اپنے ارادے کے بارے میں بات کی۔

 

شن بیٹ کے سربراہکے افشا ہونے کے بعد ترکیہ نے قابض ریاست کو فلسطینی رہ نماؤں کے خلاف اپنی سرزمینپر کسی بھی کارروائی کے نتائج کے خلاف سخت انتباہ جاری کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی