جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل خواتین قیدیوں کے خلاف کارروائیوں سے باز رہے: حماس

جمعرات 13-جولائی-2017

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے قابض اسرائیلی حکام کو خبردار کیا کہ اسے اسرائیلی جیلوں میں مقید فلسطینی خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی کے نتیجے میں سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

حماس کے سینئر رہنما اسماعیل رضوان کا کہنا تھا کہ فلسطینی مزاحمت فلسطینیو خواتین کے حقوق سلب کئے جانے پر خاموش نہیں بیٹھے گی اور انہوں نے تصدیق دی کہ فلسطینی خواتین کو اذیت کا نشانہ بنانے والے اسرائیلی جیلرز کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔

اسماعیل رضوان نے یہ بیان غزہ میں ریڈ کراس کے دفاتر کے باہر فلسطینی جماعتوں کی جانب سے فلسطینی خواتین اسیرات کے ساتھ حمایت میں منعقد کئے گئے دھرنے کے موقع پر کی۔

حماس رہنما نے انسانی حقوق کے بین الاقوامی گروپوں اور ریڈ کراس سے مطالبہ کیا کہ وہ مداخلت کریں اور فلسطینی خواتین کو اسرائیلی جیلرز کے عتاب سے بچائیں۔

مختصر لنک:

کاپی