جمعه 15/نوامبر/2024

میانمار روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی بند کرے: یواین سیکرٹری جنرل

بدھ 6-ستمبر-2017

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے میانمار کے مسلم اکثریتی علاقے روہنگیا میں مسلمان آبادی کی نسل کشی اور اجتماعی قتل عام کی شدید مذمت کرتےہوئے نہتے مسلمانوں کا قتل عام بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میانمار حکومت کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کے لرزہ خیز واقعات پرانہیں شدید دکھ پہنچایا ہے۔ انہوں نے سلامتی کونسل کو بتا دیا ہے کہ وہ روہنگیا میں مسلمان آبادی کی جاری نسل کشی کا سلسلہ فوری بند کرائے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اراکان کی مغربی ریاست روہنگیا میں مسلمانوں کا بہیمانہ قتل عام اور نسل کشی کسی صورت میں قابل قبول نہیں۔ عالمی برادری کو اس مسئلے کا فوری حل نکالنے کے لیے موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ توقع نہیں رکھتے کہ میانمار میں مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ اس حد تک پہنچ جائےگا۔
 

 

مختصر لنک:

کاپی