غرب اردن کے شمالیشہر نابلس میں اسرائیلی فوج کی ایک گاڑی پر مسلح حملے کے بعد اسرائیلی قابض فوج نےایک کار پر ڈرون سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم پانچ فلسطینی نوجوان شہیدہوگئے۔
مقامی ذرائع نےبتایا کہ اسرائیلی قابض فوج نے بدھ کو نابلس کے بلاطا مہاجر کیمپ میں ایک کار پرڈرون سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ فلسطی شہید ہوگئے۔
حملے کے بعد کارکو آگ لگ گئی اور اس میں موجود تمام افراد شہید ہوگئے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوجنے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اس کارروائی میں ایک فلسطینی مزاحمتی سیل کو نشانہ بنایاجس میں مسلح سیل کے رہ نما عبداللہ ابوشلال اور اس کے گروپ کوایک گائیڈڈ فضائی حملے میں شہید کیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج کاکہنا ہے کہ ابو شلال اسرائیلی فوج کو کئی مزاحمتی کارروائیوں میں مطلوب تھا۔ اسےانٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا۔
عینی شاہدین نےبتایا کہ اسرائیلی فوج نے ابو شلال کی گاڑٰ کو نشانہ بنانے کے بعد اسے قبضے میں لےلیا اور علاقے کو سیل کرکے شہریوں کو اس علاقے میں جانے سے روک دیا گیا۔