شنبه 16/نوامبر/2024

عباس ملیشیا نے مزید پانچ فلسطینی شہری حراست میں لے لیے

اتوار 17-ستمبر-2017

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں کی کارروائیوں میں پانچ شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ہفتے کے روز غرب اردن کے مختلف شہروں میں سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے متعدد شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد انہیں نامعلوم مقامات پر لے جایا گیا ہے۔ حراست میں لیے گئے شہریوں میں یونی ورسٹی کا ایک طالب بھی شامل ہے۔ یہ گرفتاریاں ایک ایسے وقت میں کی گئی جب دوسری جانب عباس ملیشیا نے کئی درجن فلسطینی سیاسی بنیادوں پر پہلے ہی حراست میں لے رکھ ہیں۔

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے میڈیا دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیاہے کہ ہفتے کو عباس ملیشیا نے رام اللہ میں طلباء اتحاد کونسل کے سیکرٹری اور جامعہ بیرزیت کے طالب علم یحییٰ علوی سمیت کم سے کم پانچ شہریوں کو حراست میں لے لیا۔

ادھر اسرائیلی فوج نے رام اللہ سے تعلق رکھنے والے اسیران عبدالرحمان الواوی، سالم ابوصفیہ، ابراہیم نصر، مجاھد علقم اور احمد علقم کی مدت حراست میں 15 دنوں کی توسیع کی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی