شنبه 16/نوامبر/2024

’فلسطینی پارلیمان کی قومی مفاہمت کے لیے حماس کے ساتھ ہے‘

جمعرات 21-ستمبر-2017

فلسطینی مجلس قانون ساز نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی جانب سے قومی مفاہمت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی حمایت کرتے ہوئے مصالحت کے لیے حماس کا ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں ارکان پارلیمان کے ایک وفد نے پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر احمد بحر کی قیادت میں حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ارکان پارلیمان نے یقین دلایا کہ وہ فلسطین میں قومی مفاہمت کے لیے حماس کی طرف سے کی جانے والی مساعی کا خیر مقدم کرتے ہیں اور اس میں بھرپور تعاون کریں گے۔

ارکان پارلیمان نے کہا کہ انہیں حماس کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔ حماس نے مصر کی مساعی سے ملک میں قومی مفاہمت کے لیے جو اقدامات کیے ہیں وہ قابل تحسین اور موجودہ حالات کے تقاضوں کے عین مطابق ہیں۔ انہوں نے تحریک فتح پر زور دیا کہ وہ بھی قومی مفاہمت کے لیے اسی مخلصانہ جذبے کا اظہار کرے جس کا حماس کی جانب سے کیا گیا ہے۔

فلسطینی قانون ساز کونسل کے منتخب ارکان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں میں اتحاد پوری قوم کا خواب ہے۔فلسطینی قوم کے باہمی اتحاد سےقوم کے دشمنوں کو شدید تکلیف پہنچے گی۔

اس موقع پر حماس رہ نما اسماعیل ھنیہ نے جماعت کے دورہ مصر اور قومی مفاہمت سمیت دیگر امور پرہونے والی پیش رفت سے ارکان پارلیمان کو آگاہ کیا۔

مختصر لنک:

کاپی