اسرائیلی جیلوں میں 25 سال سے زاید عرصہ قید کاٹنے والے ایک فلسطینی مجاھد اور القسام بریگیڈ کا دیرینہ کارکن اور رہ نما محمد حسان ابو نضال گذشتہ روز طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ابو نضال سنہ 2011ء کو اسرائیل کے ساتھ طے پائے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت رہا ہوئے تھے۔ وہ اسرائیلی قید کے دوران ایک خطرناک مرض کا شکار ہوئے۔ صہیونی جیلروں نے حسب معمول ابو نضال کو کسی قسم کی طبی سہولت مہیا نہیں کی جس کے نتیجے میں ان کی بیماری بگڑتی گئی۔ رہائی کے بعد انہیں علاج کے لیے ترکی لے جایا گیا تھا تاہم وہاں سے چند ہفتے قبل انہیں واپس غزہ لایا گیا۔
القسام کمانڈر 61 سالہ حسان ابو نضال کا شمار القسام بریگیڈ کے دیرینہ رہ نماؤں اور پرانے کارکنان میں ہوتا تھا۔ ان کی وفات پر القسام بریگیڈ کے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
فلسطینی شہداء و اسیران فاؤنڈیشن نے بھی ایک بیان میں ابو نضال کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے صہیونی دشمن کی جیلوں میں 25 سال قید کاٹی۔ وہ صبر واستقلال کے پہاڑ تھے۔