اسرائیلی جیلوں میں پندرہ سال سے پابند سلاسل فلسطینی شہری اور اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے کارکن وفا احمد سلیم الدامونی کو رہا کردیا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رہائی پانے والے 35 سالہ سلیم الدامونی کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس سے ہے۔ اسے پندرہ سال قبل حراست میں لیا گیا تھا۔
اسیر دامونی شہید جمال سلیم کے بھتیجے ہیں۔ اسے اسرائیلی فوج نے شہید سعد زامل کے ساتھ حراست میں لیا گیا تھا۔
عدالت نے الدامونی پر حماس کےعسکری ونگ القسام بریگیڈ سے تعلق اور اسرائیلی فوج پر فائرنگ کے الزام میں پندرہ سال قید کی سزا سنائی تھی۔
الدامونی کو گذشتہ روز جنوبی الخلیل مین الظاھریہ گذرگاہ سے رہا کیا گیا جہاں اس کے خاندان کے افراد سمیت کئی دوسرے عزیزو اقارب بھی موجود تھے۔