قابض اسرائیلی فوج نے اسیر محمد ابو الرب کے خاندان کو ایک نوٹس پہنچایا ہے جس میں اسیر کے آبائی گھر کو مسمار کرنے کا حکم درج تھا۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جس اس سے پہلے جنین کے قصبے قباطیہ میں بھی ایک ایسا ہی نوٹس اسیر محمد الرب کے دوسرے گھر میں پہنچا دیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے گھر کی تصاویر لی اور نوٹس محمد الرب کے گھروالوں کے ہاتھ میں تھما دیا۔ یہ سزا اس جرم میں دی گئی ہے کہ محمد الرب نے 1948 کے مقبوضہ علاقوں میں ایک قاتلانہ حملہ کیا تھا جس میں ایک یہودی آبادکار ہلاک ہوگیا تھا۔