اسرائیل کی عبرانی نیوز ویب سائیٹ ’وللا‘ کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو معدے میں تکلیف کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے معدے سے دو چھوٹی رسولیوں کو سرجری کے ذریعے ختم کیا ہے۔
عبرانی نیوز ویب سائیٹ کے مطابق نیتن یاھو کا علان بیت المقدس کے ’شعاری تصیدق‘ اسپتال میں کیا گیا۔
نیتن یاھو کے معدے کی سرجری اسپتال کے سرجن پروفیسر ڈاکٹر عین گولڈین کی زیرنگرانی کی گئی اور آپریشن کا عمل آدھ گھنٹے تک جاری رہا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاھو کی حالت بہتر ہے اور انہیں اسپتال سے جلد ہی ڈسچارج کردیا جائے گا۔ ان کی عدم موجودگی میں سپورٹس وثقافت کی خاتون وزیرہ میری ریگیو نے قائم مقام وزیراعظم کی ذمہ داریاں ادا کیں۔