جمعه 15/نوامبر/2024

مشرق وسطیٰ میں مسئلہ فلسطین کے حل تک امن ممکن نہیں: ملیحہ لودھی

جمعہ 10-نومبر-2017

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا  ہے  کہ خطے کے دیرپا امن کیلئے تمام عرب علاقوں سے قابض فورسز کا انخلا ضروری ہے۔

گزشتہ روز اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل تک مشرق وسطیٰ میں امن ممکن نہیں، القدس دارالحکومت کے ساتھ 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیرہے، مقبوضہ علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات قابل مذمت ہیں اور خطے کے دیرپا امن کیلئے تمام عرب علاقوں سے قابض فورسز کا انخلا ضروری ہے۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ قدیم یروشلم کی ہیئت میں تبدیلی کی اسرائیلی کوششیں امن و استحکام کی عالمی کوششوں کیلئے خطرہ ہیں جبکہ متنازع علاقے میں اسرائیلی سرگرمیاں بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی