وینزویلا کے صدر نکولسمادورو نے کہا ہے کہ ان کا ملک ہمیشہ فلسطین کے ساتھ کھڑا رہے گا اور اسے اس کےمنصفانہ نصب العین میں تنہا نہیں چھوڑے گا۔
وینزویلا کے ایکریڈیو اسٹیشن پر ایک انٹرویو میں صدر مادورو نے اپنے ملک کی "فلسطینی عوام کےساتھ یکجہتی” کی طرف اشارہ کرتے ہوئے "فلسطین کو آزاد کرانے” کیضرورت پر زور دیا۔
انہوں نےکہا کہ”اسرائیل ایک سال سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے اور اس جرم میںاسے امریکہ اور مغربی ملکوں کی مدد حاصل ہے‘‘۔
انہوں نے مزیدکہا کہ "فلسطین کے حق زندگی، آزادی اور وجود کا دفاع کرنا وینزویلا، لاطینیامریکہ اور کیریبین کے وجود کے حق کا دفاع کرنے کے مترادف ہے”۔
مادورو نے مشرقوسطیٰ میں تشدد میں اضافے کا ذمہ دار امریکہ اور برطانیہ کو ٹھہراتے ہوئے کہا:’’فلسطینی عوام کے خلاف تباہی کی جنگ چھیڑی جا رہی ہے اور اب لبنان کے خلاف حملے کیےجا رہے ہیں‘‘۔