شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی جنوبی فلسطین میں پانچ روزہ مشقیں جاری

اتوار 26-نومبر-2017

اسرائیلی فوج نے جنوبی فلسطین کے جزیرہ نما النقب میں آج اتوار سے نئی مشقوں کا آغاز کیا ہے۔ یہ فوجی مشقیں پانچ روز تک جاری رہیں گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فوجی مشقیں سابقہ طے شدہ شیڈول کے مطابق ہو رہی ہیں، ان مشقوں کا مقصد اسرائیلی فوج کو کسی بھی مشکل صورت حال سےنمٹنے کے لیے تیار رکھنا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ فوجی مشقوں میں جنگی ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ فوج اور سیکیورٹی اداروں کی نقل وحمل سے متعلق یونٹوں کے اہلکار حصہ لیں گے۔

خیال رہے کہ 11 نومبر کو اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے قریبی علاقوں میں ایک ہفتے تک اسی طرح کی جنگی مشقیں کی تھیں۔ یہ مشقیں غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور اسلامی جہاد کے 12 کارکنوں کی شہادت کے بعد فلسطینیوں کے ممکنہ رد عمل کے تناظر میں کی گئی تھیں۔

اس کے علاوہ حال ہی میں صہیونی فوج نے وادی اردن اور شام کے مقبوضہ گولان کی چوٹیوں پر بھی کئی روز تک مشقیں کی تھیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی