شنبه 16/نوامبر/2024

فدائی حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں فلسطینی نوجوان گرفتار

منگل 28-نومبر-2017

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں مسجد ابراہیمی کےقریب سے ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لیا ہے جس پر یہودی آباد کاروں پر فدائی حملے کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق سوموار کو اسرائیلی فوج نے مسجد ابراہیمی کے قریب سے ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لیا اور دعویٰ کیا ہے کہ اس کے قبضے سے ایک چاقو برآمد کیا گیا ہے۔

نامہ نگار کے مطابق حراست میں لیے گئے فلسطینی لڑکے کی عمر 16 سال ہے اور اس کی شناخت معتصم ناصر ابو ارمیلہ کے نام سے کی گئی ہے۔ اسے مسجد ابراہیمی کے قریب قائم کی ایک چیک پوسٹ سے حراست میں لیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مسجد ابراہیمی کے قریب ایک چیک پوائنٹ پر فلسطینی لڑکے کو روکا، اس کی تلاشی لی اور اس کے بعد اس کے ہاتھ کمر پر باندھنے کر گاڑی میں ڈالا  اور کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی