یکشنبه 17/نوامبر/2024

افریقی قیادت کو بلیک میل کرنے کے لیے نتین یاھو کا دورہ کینیا

بدھ 29-نومبر-2017

اسرائیلی وزیراعظم بنجم نیتن یاھو افریقی قیادت کو بلیک میل کرنے اور ان کے سامنے صہیونی ریاست کی ساکھ بہتر بنانے کے مشن پر کینیا پہنچ گئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق نیتن یاھو کل منگل کو جمہوریہ کینیا کے دورے پر روانہ ہوئے جہاں وہ کینیا کے نو منتخب صدر اوھورو کینیان کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ نیتن یاھو افریقی ملکوں یوگندا اور روانڈا کے صدور سے بھی ملاقات کریں گے۔ ان دونوں ملکوں نے اسرائیل میں پناہ گزین کے طور پر رہنے والے اپنے شہریوں کو نکال باہر کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

کینیا کے صدر کی تقریب حلف بردار میں نیتن یاھو تنزانیا، یوگنڈا، زمبیا، روانڈا، توگو، بوٹزوانا، نامبیا، ایتھوپیا اور نائیجیریا کے نائب صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔

اسرائیل کی حکمراں جماعت ’لیکوڈ‘ کے پارلیمانی بلاک کی طرف سےحال ہی میں جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم نیتن یاھو ڈیڑھ سال میں افریقا کے تیسرے دورے پر جائیں گے۔ بیان میں کہا گیا تھا کہ نتین یاھو کا افریقی ملکوں کا تیسرا دورہ صہیونی ریاست اور افریقی ممالک کے درمیان بڑھتے تعلقات کا واضح ثبوت ہے۔

مختصر لنک:

کاپی