اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری شعبے القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ تنظیم مسلح جہاد اور اسلحہ سے دست بردار نہیں ہوگی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلحہ فلسطینی قوم کا زیور ہے۔ القسام بریگیڈ غاصب صہیونی ریاست کے خلاف آئینی حق ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارا اسلحہ ہزاروں شہداء کی قربانیوں کا امین، فتح ونصرت کا محافظ، قابض صہیونی دشمن کے خلاف مزاحمت کا ٹائیٹل اور غاصب دشمن کے خلاف آئینی حق ہے۔
بیان میں تحریک فتح کے مرکزی رہ نماؤں حسین الشیخ اور عزام الاحمد کے ان بیانات کومسترد کردیا جن میں کہا گیا القسام بریگیڈ پر زور دیا گیا تھا تنظیم اسلحہ فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کردے۔
قبل ازیں حماس کے سیاسی شعبے کے غزہ میں نائب صدر ڈاکٹر خلیل الحیہ نے بھی ہتھیار پھینکنے کا مطالبہ مسترد کردیا تھا۔