جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی اسیرہ کو دو سال قید کی سزا

ہفتہ 9-دسمبر-2017

مقبوضہ فلسطینی شہر بئر سبع میں قائم اسرائیل کی ایک عدالت نے زیرحراست فلسطینی خاتون کو دو سال قید کی سزا سنائی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والی 59 سالہ اسیرہ ابتسام موسیٰ کو اسرائیلی فوج نے 19 اپریل 2017ء کو اپنے سرطان کے مریض بھائی کے ساتھ غرب اردن جاتے ہوئے حراست میں لے لیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ ابتسام موسیٰ اسرائیلی زندانوں میں قید تمام فلسطینی اسیرات میں عمر میں بڑی ہیں۔

ادھر اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے فلسطینی شہری حسین جویلس کو حراست میں لے لیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ صیہیونی فوج نے جویلس کو گرفتاری کے وقت وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

کلب برائے اسیران کی خاتون مندوبہ جاکلین فرارجہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے 28 سالہ اسیر ھیثم جمیل عوض کو عصیون جیل میں دوران حراست تشدد کا نشانہ بنایا۔ فرارجہ کا کہنا ہے کہ عوض کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر اسے زنجیروں میں جکڑا گیا اور اس کے بعد ہولناک اذیتیں دی گئیں۔

مختصر لنک:

کاپی