اسرائیل کی جانب سے غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس کے مختلف حصوں پر بمباری کی گئی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جہازوں نے حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کی تنصیبات پر حملہ کیا۔
ان حملوں کی وجہ سے پورے علاقے میں گونج دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق ان حملوں میں ایک شہری کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یہ حملے عسقلان پر راکٹ حملے کے جواب میں کئے ہیں۔