ترکی کے صدررجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قراردیے جانے کے بعد پیدا ہونے والے بحران عالمی اوراسلامی بیداری کا وسیلہ ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ بیت المقدس کی ماؤں اور بچوں کی چیخ پکار اور ان کی تکالیف اور کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے۔
ترک صدر نے ان خیالات کا اظہار انقرہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کے حوالے سے عالمی برادری کو موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔
خیال رہے کہ چھ دسمبر کو ترک صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے القدس منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس اعلان کے بعد پورے عالم اسلام میں امریکا اور اسرائیل کے خلاف شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔