دوشنبه 13/ژانویه/2025

اسماعیل ھنیہ کی ترک صدر اور خاتون اول کی کرونا کا شکار ہونے پرعیادت

پیر 7-فروری-2022

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کو ایک ٹیلی گرام بھیجا ہے جس میں ان کی اور ان کی اہلیہ کی کرونا سے صحت یابی کی دعا کی گئی ہے۔

کل اتوار کو بھیجے گئے ٹیلی گرام پیغام میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن اور خاتون اول  کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ان کے لیے جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا۔

حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یہ بات ہنیہ کی جانب سے ترک صدر ایردوآن کو بھیجے گئے ایک ٹیلیگرام میں سامنے آئی ہے۔

ٹیلیگرام میں، ہنیہ نے کہا کہ "مجھے معلوم ہوا کہ آپ اور آپ کی اہلیہ کوویڈ 19 وائرس سے متاثر ہیں اور میں اپنی جانب اور جماعت [حماس] کی قیادت کی جانب سےآپ دونوں کی جلد صحت یابی کے لیے اپنی خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ہماری دعا ہے کہ آپ کی تمام تکالیف اور بیماریاں دور ہو جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ہم حماس میں اور ہمارے ساتھ فلسطینی عوام خدائے بزرگ و برتر سے دعا کرتے ہیں کہ وہ آپ اور آپ کی اہلیہ کو مکمل صحت یابی عطا فرمائے اور آپ دونوں کو تندرست اور بھرپورتوانا رکھے اور آپ کی حفاظت فرمائے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن اوران کی اہلیہ کے کرونا وائرس کے شکار ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی