چهارشنبه 30/آوریل/2025

تقسیم نا منظور، پورا بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت ہے:ھنیہ

جمعرات 21-دسمبر-2017

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ بیت المقدس ایک شہر ہے۔ وہ مشرقی اور مغربی بیت المقدس کی تقسیم کو تسلیم نہیں کرتے۔ متحدہ بیت المقدس فلسطین اور پورےعالم اسلام کا دارالحکومت ہے۔ انہوں نے بیت المقدس کے دفاع کے لیے القدس فنڈز قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سے قبل یہ مطالبہ قطر کی طرف سے بھی سامنے آچکا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں قطر کے قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ امریکا کی طرف سے بیت المقدس سے متعلق قرارداد کو ویٹو کیا جانا فلسطینی قوم کے لیے کسی قسم کے تعجب کی بات نہیں۔ امریکا  مستقل پالیسی صہیونی ریاست کی طرف داری پرمبنی ہے۔ تمام امریکی حکومتوں نے دور میں اسرائیلی ریاست کے جرائم کی پردہ پوشی کی اور فلسطینیوں پرڈھائے جانے والے مظالم  کی سپورٹ کی۔

انہوں نے کہا کہ القدس اور فلسطین کے حوالے سے امریکی قراردادوں کی کوئی حیثیت نہیں اور نہ فلسطین کے مستقبل کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کو کوئی اہمیت دی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ امیر قطر کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں الشیخ حمد آل ثانی نے انہیں یقین دلایا کہ وہ القدس کو تنہا نہیں چھوڑیں گے کیونکہ بیت المقدس سے پوری مسلم امہ کا مستقبل اور انجام وابستہ ہے۔

اپنے خطاب میں اسماعیل ھنیہ نے بیت المقدس کے دفاع کے لیے فنڈ قائم کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس سے قبل قطر سمیت کئی دوسرے ممالک بھی یہ مطالبہ پیش کرچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی