جمعے کے روزلبنانکی تحریک امل اور حزب اللہ نے جنوبی لبنانمیں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں اپنے 5 ارکان کی شہادت کا اعلان کیا۔
"امل موومنٹ” نے ایک بیان میں کہا کہ”جبشیت قصبے سےتعلق رکھنے والے علی حسن عیسیٰ ، القصیبہ قصبے سے تعلق رکھنے والے محمد حسین سعیداور مشرقی بیرو بیرو قصبے کے قاسم نزار شہید ہوگئے۔
تحریک نے کہا کہاس کے ارکان "لبنان اور جنوب کے دفاع میں اپنا قومی اور جہادی فرض ادا کرتےہوئے شہید ہوئے”۔
لبنان کی سرکاریخبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ آج نصف شب (جمعرات/جمعہ کی صبح) لبنان کے جنوبمیں قنطارا قصبے میں ایک گھر پر دشمن کے حملے میں 3 افراد شہید ہو گئے۔
حزب اللہ نے جنوبیلبنان میں اسرائیلی قابض فوج کے ساتھ تصادم میں اپنے دو ارکان کی شہادت کا اعلان کیا۔
حزب اللہ نے ایکبیان میں اپنے دو شہداء "مصطفٰی خضر قصیراور محمد علی درویش "مہدی”کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔
حزب اللہ نے مزیدتفصیلات فراہم کیے بغیر کہا کہ اس کے ارکان "یروشلم جانے والی سڑک پر شہید ہوئے”۔
اس اعلان کے ساتھ ہی ’’امل موومنٹ‘‘ (اس کی قیادت پارلیمنٹکے سپیکر نبیہ بری کرتے ہیں) کے شہداء کی تعداد 11 ہو گئی ہے، جب کہ تصادم کے آغازکے ساتھ ہی گزشتہ 8 اکتوبر سے ’’حزب اللہ‘‘ کے شہداء کی تعداد 202 ہو گئی ہے۔