جمعه 15/نوامبر/2024

’ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت کی مزید درخواست نہیں دیں گے‘

اتوار 7-جنوری-2018

ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت کی بار بار درخواست نہیں دے گی۔ دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ ترکی اور فرانس کے مفادات اور چیلنجز مشترک ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق پیرس میں الیزیہ محل میں فرانسیسی صدر میکرون کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ ان کا ملک یورپی یونین میں شمولیت کے انتظار میں تھک گیا ہے۔ یورپی یونین کی طرف سے ترکی کے ساتھ کیے گئے وعدے بالخصوص شامی پناہ گزینوں کے حوالے سے کیے گئے عہد ایفاء نہیں کیے ہیں۔

صدر ایردوآن نے ترکی اور فرانس کےدرمیان تعلقات کوخوش آئند قرار دیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان آنے والے دنوں میں تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ترکی اور فرانس دونوں کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھی جائے گی۔ ترکی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت چکائی ہے۔

اس موقع پر فرانسیسی صدر بے کہا کہ ترکی اور فرانس کےدرمیان باہمی شراکت کے فروغ کے ساتھ اختلافات کو کم کرنا ہوگا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ترکی شمالی اوقیانوس کے فوجی اتحاد ’نیٹو‘ میں اپنی شمولیت برقرار رکھے گا۔

صدر ایردوآن نے کہا کہ ترکی کو دہشت گردی سے دہرا خطرہ ہے۔ کردستان ورکرز پارٹی دہشت گرد گروپ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی