جمعه 15/نوامبر/2024

عباس ملیشیا نے نابلس سے تین سگے بھائی گرفتار کرلیے

ہفتہ 13-جنوری-2018

فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت ملیشیا نے ایک کارروائی کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے عسکر الجدید کیمپ سے تین سگے بھائیوں کو حراست میں لے لیا۔

 

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کے روز عباس ملیشیا سابق اسیر محمد سلیمان مرشود اور اس کے  دو بھائیوں کو حراست میں لے لیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ عباس ملیشیا نے ایک مقامی شہر سلمان مرشود کے تین بیٹوں کو حراست میں لے لیا۔ ان کے ایک بیٹے کو اسرائیلی فوج نے اس کارروائی سے محض چار گھنٹے قبل 12 سال کے بعد جیل سے رہا کیا تھا۔

گھر میں محمد کی رہائی کا جشن منایا جا رہا تھا کہ اس دوران اچانک عباس ملیشیا نے دھاوا بول دیا۔

دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے عباس ملیشیا کے ہاتھوں نہتے شہریوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ عباس ملیشیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان القدس کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں کو ہراساں کررہی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ عباس ملیشیا نے 2017ء کے دوران شہریوں کے خلاف 1400 پرتشدد کارروائیاں کیں۔

مختصر لنک:

کاپی