جمعه 15/نوامبر/2024

انتظامی حراست کے خلاف بہ طوراحتجاج فلسطینی کی بھوک ہڑتال

منگل 16-جنوری-2018

اسرائیلی جیل میں بغیر کسی الزام کے نام نہاد انتظامی قید کی ظالمانہ پالیسی کے تحت پابند سلاسل فلسطینی نے بہ طور احتجاج گذشتہ چھ روز سے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بھوک ہڑتالی فلسطینی شہری 33 سالہ ایوب یعقوب العصا کا رہائشی تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم سے ہے۔

وہ گذشتہ 7 ماہ سے انتظامی حراست کی ظالمانہ پالیسی کے تحت پابند سلاسل ہے۔ بلا جواز انتظامی قید کے خلاف اس نے 10 جنوری کو بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔

اسیر کے بھائی نے بتایا کہ ایوب العصا کی یہ پہلی گرفتار نہیں۔ اسے اسلامی جہاد سے تعلق کے الزام میں  اسے پہلے دو بار گرفتار کیا جا چکا ہے اور چھ سال تک اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل رہا ہے۔ العصا شادی شدہ اور تین بچوں کا باپ ہے۔

اسے 21 جون 2017ء کو حراست میں لیا گیا جس کے بعد اسے انتظامی حراست کے تحت جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی