جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی دھاتی گولیوں کی بوچھاڑ سے5 فلسطینی زخمی

بدھ 17-جنوری-2018

فلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں اسرائیلی فوج کی غنڈہ گردی جاری ہے۔ گذشتہ روزشمالی شہرجنین میں قابض فوج نے پُرامن احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر ربڑی کے خول میں لپٹی دھاتی گولیوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 5 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہرجنین کے برقین قصبے میں اسرائیلی فوج نےفلسطینیوں کی دکانوں پرچھاپے  اور دکانوں پر لگے خفیہ کیمرے  اور ان میں کی گئی ریکارڈنگ ضبط  کر لی۔

اس موقع پرفلسطینی شہریوں نے احتجاج کیا تو قابض فوج نے ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا۔

مختصر لنک:

کاپی