چهارشنبه 30/آوریل/2025

جرار خاندان کی قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے:ھنیہ

پیر 22-جنوری-2018

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کےسیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے حال ہی میں غرب اردن میں اسرائیلی دہشت گردی میں شہید ہونے والے احمد اسماعیل جرار اور ان کے خاندان کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پوری قوم جرار خاندان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے شہید احمد جرار کے اہل خانہ کو ٹیلیفون کیا اوران سے احمد جرارکی شہادت پر تعزیت کرتے ہوئے  صہیونی ریاست کی دہشت گردی کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ جرار خاندان نے صہیونی دشمن کے خلاف اور قوم کے دفاع کے لیے بے بہا قربانیاں  پیش کی ہیں۔ یہ خاندان پوری قوم کی طرف سے مبارک باد کا مستحق ہے۔

خیال رہے کہ احمد جرار نامی ایک فلسطینی نوجوان کو اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتےہوئے شہید کردیا  تھا۔ حمد جرار کے والد حماس کےعسکری ونگ القسام بریگیڈ کےمرکزی رہ نما تھے اور انہیں بھی قابض فوج نے دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید کردیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی